- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22935
- قرطبہ نمبر
- 22985
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 346
مسند (صحابی کا باب): حديث بريدة الأسلمي رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا علي بن سويد عن عبد الله بن بريدة عن أبيه قال : اجتمع عند النبي صلى الله عليه وسلم عيينة بن بدر والأقرع بن حابس وعلقمة بن علاثة فذكروا الجدود فقال النبي صلى الله عليه وسلم إن شئتم أخبرتكم جد بني عامر جمل أحمر أو آدم يأكل من أطراف الشجر قال وأحسبه قال في روضة وغطفان أكمة خشاء تنفي الناس عنها قال فقال الأقرع بن حابس فأين جد بني تميم قال لو سكت
اردو ترجمہ
آخرعاشرواول حادی عشرالانصار حضرت بریدہ اسلمی (رض) کی مرویات
حضرت بریدہ اسلمی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عیینہ بن بدر اقرع بن حابس اور علقمہ بن علاثہ جمع تھے یہ لوگ دادوں کا تذکرہ کرنے لگے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم لوگ خاموشی اختیار کرو تو میں تمہیں ان کی حقیقت بتاتا ہوں بنو عامر کا جد امجد تو اس سرخ یا گندمی اونٹ کی طرح ہے جو کسی باغ میں مختلف درختوں کے پتے کھا رہا ہو بنو غطفان کا جد امجد اس کھر درے ٹیلے کی طرح ہے جو لوگوں کو اپنے سے دور رکھتا ہے اس پر اقرع بن حابس نے کہا کہ بنو تمیم کا جد امجد کہاں گیا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کاش ! تم خاموش رہ سکتے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔