- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22803
- قرطبہ نمبر
- 22855
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 330
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي مالك سهل بن سعد الساعدي رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن الزهري سمع سهل بن سعد : شهد النبي صلى الله عليه وسلم في المتلاعنين فتلاعنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا بن خمس عشرة قال يا رسول الله إن أمسكتها فقد كذبت عليها قال فجاءت به للذي كان يكره
اردو ترجمہ
حضرت ابومالک سہل بن سعد ساعدی (رض) کی مرویات
حضرت سہل (رض) سے مروی ہے کہ وہ اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر تھے جب دو میاں بیوی نے ایک دوسرے سے لعان کیا اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی اس آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر میں نے اسے اپنے پاس ہی رکھا تو گویا میں نے اس پر جھوٹا الزام لگایا پھر اس عورت کے یہاں پیدا ہونے والا بچہ اس شکل و صورت کا تھا جس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ناپسندیدگی ظاہر کی تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔