- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22752
- قرطبہ نمبر
- 22804
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 322
مسند (صحابی کا باب): حديث عبادة بن الصامت رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يعقوب ثنا أبي عن بن إسحاق ثنا محمد بن يحيى بن حبان عن عبد الله بن محيريز عن المخدجي عن عبادة بن الصامت قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من فيه إلى في لا أقول حدثني فلان ولا فلان : خمس صلوات افترضهن الله على عباده فمن لقيه بهن لم يضيع منهن شيئا لقيه وله عنده عهد يدخله به الجنة ومن لقيه وقد انتقص منهن شيئا استخفافا بحقهن لقيه ولا عهد له ان شاء عذبه وإن شاء غفر له
اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی مرویات
مخدجی " جن کا تعلق بنو کنانہ سے تھا کہتے ہیں کہ شام میں ایک انصاری آدمی تھا جس کی کنیت ابو محمد تھی اس کا یہ کہنا تھا کہ وتر واجب (فرض) ہیں وہ مخدجی ' حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ابو محمد وتر کو واجب قرار دیتے ہیں حضرت عبادہ (رض) نے فرمایا کہ ابو محمد سے غلطی ہوئی میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کردی ہیں جو شخص انھیں اس طرح ادا کرے کہ ان میں سے کسی چیز کو ضائع نہ کرے اور ان میں کا حق معمولی نہ سمجھے تو اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جو انھیں اس طرح ادا نہ کرے تو اللہ کا اس سے کوئی وعدہ نہیں چاہے تو اسے سزا دے اور چاہے تو اسے معاف فرما دے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔