- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22747
- قرطبہ نمبر
- 22799
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 322
مسند (صحابی کا باب): حديث عبادة بن الصامت رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن سلمة عن بن إسحاق عن عبد الرحمن عن سليمان بن موسى عن مكحول عن أبي أمامة الباهلي قال : سألت عبادة بن الصامت عن الأنفال فقال فينا معشر أصحاب بدر نزلت حين اختلفنا في النفل وساءت فيه إخلاقنا فانتزعه الله من أيدينا وجعله إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقسمه رسول الله صلى الله عليه وسلم بين المسلمين عن بواء يقول على السواء
اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی مرویات
حضرت ابو امامہ باہلی (رض) کہتے ہیں کہ میں نے سورت انفال کے متعلق حضرت عبادہ (رض) سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ سورت ہم اصحاب بدر کے متعلق نازل ہوئی تھی جبکہ مال غنیمت کی تقسیم میں ہمارے درمیان اختلاف رائے ہوگیا تھا اور اس حوالے سے ہمارا رویہ مناسب نہ تھا چنانچہ اللہ نے اسے ہمارے درمیان سے کھینچ لیا اور اسے تقسیم کرنے کا اختیار نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دے دیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے مسلمانوں میں برابر برابر تقسیم کردیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔