- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22611
- قرطبہ نمبر
- 22664
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 306
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي قتادة الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سريج بن النعمان ثنا هشيم أنا بن الحصين بن عبد الرحمن ثنا عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري عن أبيه أبي قتادة قال : سرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن في سفر ذات ليلة فقلنا يا رسول الله لو عرست بنا فقال إني أخاف أن تناموا عن الصلاة فمن يوقظنا للصلاة فقال بلال أنا يا رسول الله قال فعرس بالقوم فاضطجعنا واستند بلال إلى راحلته فغلبته عيناه واستيقظ رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد طلع حاجب الشمس فقال يا بلال أين ما قلت لنا قلت يا رسول الله والذي بعثك بالحق ما ألقيت على نومة مثلها فقال صلى الله عليه وسلم إن الله عز وجل قبض أرواحكم حين شاء وردها عليكم حين شاء ثم أمرهم فانتشروا لحاجتهم وتوضأ فارتفعت الشمس فصلى بهم الفجر
اردو ترجمہ
حضرت ابوقتادہ انصاری (رض) کی مرویات
حضرت ابو قتادہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر پر روانہ ہوئے رات کے وقت ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر تھوڑی دیر کے لیے پڑاؤ کرلیں تو بہتر ہوگا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے اندیشہ ہے کہ تم نماز کے وقت سوتے رہے تو ہمیں نماز کے لیے کون جگائے گا ؟ حضرت بلال (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں جگاؤں گا چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ کرلیا اور ہم سب لیٹ گئے حضرت بلال (رض) بھی اپنی سواری سے ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور ان کی آنکھ بھی لگ گئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھ اس وقت کھلی جب سورج طلوع ہوچکا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو جگا کر فرمایا بلال ! وہ بات کہاں گئی جو تم نے ہم سے کہی تھی ؟ انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے مجھ پر ایسی نیند کبھی طاری نہیں ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہاری روحوں کو جب تک چاہا اپنے قبضے میں رکھا اور جب چاہا واپس لوٹا دیا پھر لوگوں کو حکم دیا تو وہ قضا حاجت کے لیے منتشر ہوگئے وضو کیا اور جب سورج بلند ہوگیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں نماز فجر پڑھا دی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔