مسند احمد 22496

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
22496
قرطبہ نمبر
22549
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 290

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي هاشم بن عقبة رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا معاوية بن عمرو ثنا زائدة عن منصور عن شقيق ثنا سمرة بن سهم قال نزلت على أبي هاشم بن عقبة وهو طعين فدخل عليه معاوية يعوده فبكى فقال له معاوية ما يبكيك أوجع يشتزك أم على الدنيا فقد ذهب صفوها فقال على كل لا ولكن رسول الله صلى الله عليه وسلم عهد إلي عهدا فوددت أني اتبعته أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : لعلك أن تدرك أموالا تقسم بين أقوام وإنما يكفيك من جمع المال خادم ومركب في سبيل الله تعالى فوجدت فجمعت

اردو ترجمہ

حضرت ابوہاشم بن عتبہ (رض) کی حدیث

سمرہ بن سہم (رح) کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو ہاشم بن عتبہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا جنہیں نیزے کے زخم لگے ہوئے تھے کہ ایک دن حضرت معاویہ (رض) بھی ان کی عیادت کے لیے ان کے پاس آئے حضرت ابو ہاشم (رض) رونے لگے حضرت معاویہ (رض) نے پوچھا آپ کیوں رو رہے ہیں ؟ کسی جگہ درد ہو رہا ہے یا دنیا کی زندگی مزید چاہتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا دونوں میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے البتہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے ایک وعدہ لیا تھا کاش ! میں نے اسے پورا کیا ہوتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا ہوسکتا ہے کہ تمہیں اتنا مال و دولت عطاء ہو جو بہت سی اقوام میں تقسیم کیا جاسکے لیکن مال جمع کرنے میں تمہارے لیے ایک خادم اور اللہ کے راستہ میں جہاد کے لیے ایک سواری ہی کافی ہونی چاہیے لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں نے بہت سا مال جمع کرلیا ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ حَدَّثَنَا سَمُرَةُ بْنُ سَهْمٍ قَالَ نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ طَعِينٌ فَدَخَلَ عَلَيْهِ مُعَاوِيَةُ يَعُودُهُ فَبَكَى فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ مَا يُبْكِيكَ أَوَجَعٌ يَشْتَزُّكَ أَمْ عَلَى الدُّنْيَا فَقَدْ ذَهَبَ صَفْوُهَا فَقَالَ عَلَى كُلٍّ لَا وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا فَوَدِدْتُ أَنِّي اتَّبَعْتُهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَلَّكَ أَنْ تُدْرِكَ أَمْوَالًا تُقْسَمُ بَيْنَ أَقْوَامٍ وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمْعِ الْمَالِ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى فَوَجَدْتُ فَجَمَعْتُ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده ضعيف لجهالة حال سمرة بن سهم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. ثنا

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 2 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔