- رسالہ نمبر (معیاری)
- 22339
- قرطبہ نمبر
- 22393
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 272
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي مسعود عقبة بن عمرو الأنصاري رضي الله عنه(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو معاوية ثنا الأعمش عن أبي عمرو الشيباني عن أبي مسعود الأنصاري قال : أتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل فقال يا رسول الله انى أبدع بي فاحملني قال فقال ليس عندي قال فقال رجل يا رسول الله أفلا أدله على من يحمله قال فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم من دل على خير فله مثل أجر فاعله
اردو ترجمہ
سابع مسندالانصار حضرت ابومسعودعقبہ بن عمروانصاری (رض) کی مرویات
حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ میرا سامان سفر اور سواری ختم ہوگئی ہے لہٰذا مجھے کوئی سواری دے دیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس وقت تو میرے پاس کوئی جانور نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کر دوں، ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ایسے آدمی کا پتہ نہ بتادوں جو اسے سواری کے لیے جانور مہیا کر دے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص نیکی کی طرف رہنمائی کر دے اسے بھی نیکی کرنے والے کی طرح اجروثواب ملتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔