مسند احمد 22126

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
22126
قرطبہ نمبر
22179
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 247

مسند (صحابی کا باب): حديث معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه(مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو عاصم ثنا حيوة حدثني عقبة بن مسلم ثنا أبو عبد الرحمن الحبلى عن الصنابحي عن معاذ قال لقيني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : يا معاذ انى لأحبك فقلت يا رسول الله وأنا والله أحبك قال فإني أوصيك بكلمات تقولهن في كل صلاة اللهم أعنى على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك

اردو ترجمہ

حضرت معاذ بن جبل (رض) کی مرویات

حضرت معاذ (رض) سے مروی ہے کہ ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے مجھ سے فرمایا اے معاذ ! میں تم سے محبت کرتا ہوں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کی قسم ! میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا معاذ ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی فرض نماز کے بعد اس دعاء کو مت چھوڑنا " اے اللہ ! اپنے ذکر شکر اور بہترین عبادت پر میری مدد فرما "۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (95٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيُّ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ لَقِيَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُعَاذُ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأَنَا وَاللَّهِ أُحِبُّكَ قَالَ فَإِنِّي أُوصِيكَ بِكَلِمَاتٍ تَقُولُهُنَّ فِي كُلِّ صَلَاةٍ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح غير عقبة بن مسلم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

8 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. حدثني
  7. ثنا
  8. عن
  9. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔