مسند احمد 21926

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
21926
قرطبہ نمبر
21976
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 221

مسند (صحابی کا باب): حديث أبى عبد الرحمن سفينة مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا عفان ثنا حماد بن سلمة ثنا سعيد بن جمهان ثنا سفينة أبو عبد الرحمن : ان رجلا أضافه علي بن أبى طالب رضي الله عنه فصنع له طعاما فقالت فاطمة لو دعونا رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر نحو حديث أبى كامل فدعوه فجاء فوضع يده على عضادتي الباب فرأى قراما في ناحية البيت فرجع فقالت فاطمة لعلي ألحقه فقل له لم رجعت يا رسول الله فقال انه ليس لي ان أدخل بيتا مزوقا

اردو ترجمہ

حضرت ابوعبدالرحمن سفینہ (رض) کی حدیثیں جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آزاد کردہ غلام ہیں۔

حضرت سفینہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علی (رض) کے یہاں ایک آدمی مہمان بن کر آیا انھوں نے اس کے لیے کھانا تیار کیا تو حضرت فاطمہ (رض) کہنے لگیں کہ اگر ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلا لیتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھالیتے، چنانچہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلا بھیجا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب دروازے کے کو اڑوں کو پکڑا تو دیکھا کہ گھر کے ایک کونے میں ایک پردہ لٹک رہا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے دیکھتے ہی واپس چلے گئے حضرت فاطمہ (رض) نے حضرت علی (رض) سے کہا کہ آپ ان کے پیچھے جائیے اور واپس جانے کی وجہ پوچھئے حضرت علی (رض) پیچھے پیچھے گئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ واپس کیوں آگئے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے لیے یا کسی نبی کے لیے ایسے گھر میں داخل ہونا " جو آراستہ ومنقش ہو " مناسب نہیں ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. ثنا

یہاں سند مختصر ہے — «بهذا الإسناد»: باقی سند گزشتہ حدیث والی ہے۔

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 1 جزوی · 3 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)