- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21812
- قرطبہ نمبر
- 21861
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 208
مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا عمر بن ذر عن مجاهد عن أسامة بن زيد : ان النبي صلى الله عليه وسلم أردفه من عرفة قال فقال الناس سيخبرنا صاحبنا ما صنع قال قال أسامة لما دفع من عرفة فوقع كف رأس راحلته حتى أصاب رأسها واسطة الرحل أو كاد يصيبه يشير إلى الناس بيده السكينة السكينة السكينة حتى أتى جمعا ثم أردف الفضل بن عباس قال فقال الناس يخبرنا صاحبنا بما صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال الفضل لم يزل يسير سيرا لينا كسيره بالأمس حتى أتى على وادي محسر فدفع فيه حتى استوت به الأرض الشيخين غير عمر بن ذر فمن رجال البخاري
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات
حضرت اسامہ (رض) سے مروی ہے کہ عرفہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی سواری پر پیچھے بٹھالیا لوگ کہنے لگے کہ ہمارا یہ ساتھی ہمیں بتادے گا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا کیا ؟ حضرت اسامہ (رض) نے بتایا کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وقوف عرفات کے بعد روانہ ہوئے تو اپنی سواری کا سر اتنا کھینچا کہ وہ کجاوے کے درمیانے حصے سے لگ گیا یا لگنے کے قریب ہوگیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اشارے سے لوگوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کرنے لگے، یہاں تک کہ مزدلفہ آپہنچے اور حضرت فضل بن عباس (رض) کو اپنا ردیف بنا لیا لوگ کہنے لگے کہ ہمارا یہ ساتھی ہمیں بتادے گا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا کیا ؟ چنانچہ انھوں نے بتایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کل گزشتہ کی طرح آہستہ آہستہ چلتے رہے البتہ جب وادی محسر پر پہنچے تو رفتار تیز کردی یہاں تک کہ وہاں سے گذر گئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (96٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَهُ مِنْ عَرَفَةَ قَالَ فَقَالَ النَّاسُ سَيُخْبِرُنَا صَاحِبُنَا مَا صَنَعَ قَالَ قَالَ أُسَامَةُ لَمَّا دَفَعَ مِنْ عَرَفَةَ فَوَقَعَ كَفَّ رَأْسَ رَاحِلَتِهِ حَتَّى أَصَابَ رَأْسُهَا وَاسِطَةَ الرَّحْلِ أَوْ كَادَ يُصِيبُهُ يُشِيرُ إِلَى النَّاسِ بِيَدِهِ السَّكِينَةَ السَّكِينَةَ السَّكِينَةَ حَتَّى أَتَى جَمْعًا ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ فَقَالَ النَّاسُ يُخْبِرُنَا صَاحِبُنَا بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الْفَضْلُ لَمْ يَزَلْ يَسِيرُ سَيْرًا لَيِّنًا كَسَيْرِهِ بِالْأَمْسِ حَتَّى أَتَى عَلَى وَادِي مُحَسِّرٍ فَدَفَعَ فِيهِ حَتَّى اسْتَوَتْ بِهِ الْأَرْضُ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري رجاله ثقات رجال
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔