- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21809
- قرطبہ نمبر
- 21858
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 208
مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا بن جريج وروح قالا ثنا بن جريج قال قلت لعطاء سمعت بن عباس يقول : إنما أمرتم بالطواف ولم تؤمروا بالدخول قال لم يكن ينهى عن دخوله ولكني سمعته يقول أخبرني أسامة بن زيد ان النبي صلى الله عليه وسلم لما دخل البيت دعا في نواحيه كلها ولم يصل فيه حتى خرج فلما خرج ركع ركعتين في قبل الكعبة قال عبد الرزاق وقال هذه القبلة
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات
ابن جریج کہتے ہیں کہ میں عطاء سے پوچھا کیا آپ نے حضرت ابن عباس (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہیں طواف کا حکم دیا گیا ہے بیت اللہ میں داخل ہونے کا نہیں ؟ انھوں نے کہا کہ وہ اس میں داخل ہونے سے نہیں روکتے تھے البتہ میں نے انھیں یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ مجھے حضرت اسامہ بن زید (رض) نے بتایا ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے تو اس کے سارے کونوں میں دعاء فرمائی لیکن وہاں نماز نہیں پڑھی بلکہ باہر آکر خانہ کعبہ کی جانب رخ کر کے دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا یہ ہے قبلہ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔