مسند احمد 21776

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
21776
قرطبہ نمبر
21824
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 204

مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن عاصم الأحول قال سمعت أبا عثمان يحدث عن أسامة بن زيد قال : أرسلت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعض بناته أن صبيا لها ابنا أو ابنة قد احتضرت فاشهدنا قال فأرسل إليها يقرأ السلام ويقول ان لله ما أخذ وما أعطى وكل شيء عنده إلى أجل مسمى فلتصبر ولتحتسب فأرسلت تقسم عليه فقام وقمنا فرفع الصبي إلى حجر أو في حجر رسول الله صلى الله عليه وسلم ونفسه تقعقع وفي القوم سعد بن عبادة وأبي أحسب ففاضت عينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال له سعد ما هذا يا رسول الله قال هذه رحمة يضعها الله في قلوب من يشاء من عباده وإنما يرحم الله من عباده الرحماء

اردو ترجمہ

حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات

حضرت اسامہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی صاحبزادی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں یہ پیغام بھیجا کہ ان کے بچہ پر نزع کا عالم طاری ہے آپ ہمارے یہاں تشریف لائیے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سلام کہلوایا اور فرمایا جو لیا وہ بھی اللہ کا ہے اور جو دیا وہ بھی اللہ کا ہے اور ہر چیز کا اس کے یہاں ایک وقت مقرر ہے لہٰذا تمہیں صبر کرنا چاہیے اور اس پر ثواب کی امید رکھنی چاہیے، انھوں نے دوبارہ قاصد کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس قسم دے کر بھیجا، چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کھڑے ہوئے اور ہم بھی ساتھ ہی کھڑے ہوگئے۔ اس بچے کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گود میں لا کر رکھا گیا، اس کی جان نکل رہی تھی لوگوں میں اس وقت حضرت سعد بن عبادہ (رض) اور غالباً حضرت ابی (رض) بھی موجود تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے جسے دیکھ کر حضرت سعد (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ رحمت ہے جو اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے دل میں چاہتا ہے ڈال دیتا ہے اور اللہ اپنے بندوں میں سے رحم دل بندوں پر ہی رحم کرتا ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
    عاصم الأحول✓ پروفائل
  7. سمعت
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔