- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21742
- قرطبہ نمبر
- 21790
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 199
مسند (صحابی کا باب): حديث أسامة بن زيد حب رسول الله صلى الله عليه وسلم(مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن آدم ثنا زهير ثنا إبراهيم بن عقبة أخبرني كريب أنه سأل أسامة بن زيد قال قلت أخبرني كيف صنعتم عشية ردفت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : جئنا الشعب الذي ينيخ فيه الناس للمغرب فأناخ رسول الله صلى الله عليه وسلم ناقته ثم بال ماء قال إهراق الماء ثم دعا بالوضوء فتوضأ وضوءا ليس بالبالغ جدا قال قلت يا رسول الله الصلاة قال الصلاة أمامك قال فركب حتى قدم المزدلفة فأقام المغرب ثم أناخ الناس في منازلهم ولم يحلوا حتى أقام العشاء فصلى ثم حل الناس قال فقلت كيف فعلتم حين أصبحتم قال ردفه الفضل بن عباس وانطلقت أنا في سباق قريش على رجلي غير إبراهيم بن عقبة
اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید (رض) کی مرویات
کریب (رح) کہتے ہیں کہ انھوں نے حضرت اسامہ بن زید (رض) سے پوچھا یہ بتائیے کہ جس رات آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف بنے تھے آپ نے کیا کیا تھا ؟ انھوں نے فرمایا ہم مغرب کے لیے اس گھاٹی میں پہنچے جہاں لوگ اپنی سواریوں کو بٹھایا کرتے تھے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی وہاں اپنی اونٹنی کو بٹھایا پھر پیشاب کیا اور پانی سے استنجاء کیا پھر وضو کا پانی منگوا کر وضو کیا جو بہت زیادہ مبالغہ آمیز نہ تھا، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کا وقت ہوگیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز تمہارے آگے ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر سوار ہو کر مزدلفہ پہنچے وہاں مغرب کی نماز پڑھی پھر لوگوں نے اپنے اپنے مقام پر سواریوں کو بٹھایا اور ابھی سامان کھولنے نہیں پائے تھے کہ نماز عشاء کھڑی ہوگئی، نماز پڑھی اور لوگ آرام کرنے لگے میں نے پوچھا کہ جب صبح ہوئی تو پھر آپ نے کیا کیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف حضرت فضل بن عباس (رض) تھے اور میں قریش کے لوگوں میں پیدل چل رہا تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ أَنَّهُ سَأَلَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ أَخْبِرْنِي كَيْفَ صَنَعْتُمْ عَشِيَّةَ رَدِفْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جِئْنَا الشِّعْبَ الَّذِي يُنِيخُ فِيهِ النَّاسُ لِلْمَغْرِبِ فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَتَهُ ثُمَّ بَالَ مَاءً قَالَ أَهْرَاقَ الْمَاءَ ثُمَّ دَعَا بِالْوَضُوءِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءًا لَيْسَ بِالْبَالِغِ جِدًّا قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّلَاةَ قَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ قَالَ فَرَكِبَ حَتَّى قَدِمَ الْمُزْدَلِفَةَ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ النَّاسُ فِي مَنَازِلِهِمْ وَلَمْ يَحُلُّوا حَتَّى أَقَامَ الْعِشَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ قَالَ فَقُلْتُ كَيْفَ فَعَلْتُمْ حِينَ أَصْبَحْتُمْ قَالَ رَدِفَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَانْطَلَقْتُ أَنَا فِي سُبَّاقِ قُرَيْشٍ عَلَى رِجْلَيَّ
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔