- رسالہ نمبر (معیاری)
- 2127
- قرطبہ نمبر
- 2127
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 237
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد انا حماد بن سلمة عن على بن زيد عن يوسف بن مهران عن بن عباس قال : لما مات عثمان بن مظعون قالت امرأة هنيئا لك الجنة عثمان بن مظعون فنظر رسول الله صلى الله عليه وسلم إليها نظر غضبان فقال وما يدريك قالت يا رسول الله فارسك وصاحبك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم والله انى رسول الله وما أدري ما يفعل بي فأشفق الناس على عثمان فلما ماتت زينب ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم الحقي بسلفنا الصالح الخير عثمان بن مظعون فبكت النساء فجعل عمر يضربهن بسوطه فأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بيده وقال مهلا يا عمر ثم قال ابكين وإياكن ونعيق الشيطان ثم قال إنه مهما كان من العين والقلب فمن الله عز وجل ومن الرحمة وما كان من اليد واللسان فمن الشيطان
اردو ترجمہ
عبداللہ بن عباس کی مرویات
حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت عثمان بن مظعون (رض) کا انتقال ہوا تو ایک خاتون کہنے لگی کہ عثمان ! تمہیں جنت مبارک ہو ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس خاتون کی طرف غصے بھری نگاہوں سے دیکھا اور فرمایا تمہیں کیسے پتہ چلا ؟ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ آپ کے شہسوار اور ساتھی تھے، (اس لیے مرنے کے بعد جنت ہی میں جائیں گے) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بخدا ! مجھے اللہ کا پیغمبر ہونے کے باوجود معلوم نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوگا، یہ سن کر لوگ حضرت عثمان بن مظعون (رض) کے بارے ڈر گئے لیکن جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بڑی صاحبزادی حضرت زینب (رض) کا انتقال ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہمارے آگے جانے والے بہترین ساتھی عثمان بن مظعون سے جاملو (جس سے ان کا جنتی ہونا ثابت ہوگیا) اس پر عورتیں رونے لگیں، حضرت عمر (رض) انھیں کوڑوں سے مارنے لگے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا عمر ! رک جاؤ، پھر خواتین سے فرمایا کہ تمہیں رونے کی اجازت ہے لیکن شیطان کی چیخ و پکار سے اپنے آپ کو بچاؤ، پھر فرمایا کہ جب تک یہ آنکھ اور دل کا معاملہ رہے تو اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور باعث رحمت ہوتا ہے اور جب ہاتھ اور زبان تک نوبت پہنچ جائے تو یہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔