مسند احمد 21023

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
21023
قرطبہ نمبر
21061
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 106

مسند (صحابی کا باب): ومن حديث أبي عبد الرحمن عن مشايخه من حديث جابر بن سمرة عن(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا بهز ثنا حماد بن سلمة ثنا سماك عن جابر بن سمرة : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا أكل طعاما بعث بفضله إلى أبي أيوب فكان أبو أيوب يضع أصابعه حيث يرى أصابع النبي صلى الله عليه وسلم فأتى رسول الله صلى الله عليه وسلم بطعام فوجد فيه ريح ثوم فلم يأكل وبعث به إلى أبي أيوب فلم ير فيه أثر أصابع النبي صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله إني لم أر فيه أثر أصابعك قال إني وجدت منه ريح ثوم قال أتبعث إلى ما لست آكلا قال إنه يأتيني الملك

اردو ترجمہ

حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی مرویات

حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جب کھانے کی کوئی چیز ہدیہ کی جاتی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں سے کچھ لے کر باقی سارا حضرت ابوایوب انصاری کے پاس بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کہیں سے کھانا آیا جس میں لہسن تھا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ اس طرح حضرت ابوایوب کو بھجوادیا اور خود اس میں سے کچھ بھی نہیں لیا جب حضرت ابوایوب نے اس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کچھ لینے کا اثر محسوس نہیں کیا تو کھانا لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگئے۔ اور اس حوالے سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے اسے لہسن کی بدبو کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا حضرت ابوایوب نے یہ سن کر عرض کیا کہ پھر جس چیز کو آپ تناول نہیں فرماتے اسے میرے پاس کیوں بھیج دیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کیونکہ میرے پاس فرشتہ آتا تھا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح وهذا إسناد رجاله ثقات غير سماك بن حرب

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. ثنا
  7. عن
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔