- رسالہ نمبر (معیاری)
- 21006
- قرطبہ نمبر
- 21044
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 105
مسند (صحابی کا باب): ومن حديث أبي عبد الرحمن عن مشايخه من حديث جابر بن سمرة عن(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسن بن موسى ثنا زهير ثنا سماك بن حرب قال سمعت جابر بن سمرة يقول : صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الصبح فجعل ينتهز شيئا قدامه فلما انصرف سألناه فقال ذاك الشيطان ألقى على قدمي شررا من نار ليفتنني عن الصلاة قال وقد انتهزته ولو أخذته لنيط إلى سارية من سواري المسجد حتى يطيف به ولدان أهل المدينة
اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی مرویات
حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں فجر کی نماز پڑھا رہے تھے کہ دوران نماز اپنے ہاتھ سے کسی چیز کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیئے نماز سے فارغ ہو کر لوگوں نے اس کے متعلق پوچھا تو فرمایا کہ شیطان میرے سامنے آگ کے شعلے لے کر آتا تھا تاکہ میری نماز خراب کردے میں اسے پکڑ رہا تھا اگر میں اسے پکڑ لیتا تو وہ مجھ سے اپنے آپ کو چھڑا نہیں سکتا تھا یہاں تک کہ اسے مسجد کے کسی ستون کے ساتھ باندھ دیا جاتا اور اہل مدینہ کے بچے اسے دیکھتے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔