- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20736
- قرطبہ نمبر
- 20755
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 77
مسند (صحابی کا باب): حديث رجل رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن بديل العقيلي قال أخبرني عبد الله بن شقيق إنه أخبره من : سمع النبي صلى الله عليه وسلم وهو بوادي القرى وهو على فرسه وسأله رجل من بلقين فقال يا رسول الله من هؤلاء قال هؤلاء المغضوب عليهم فأشار إلى اليهود فقال من هؤلاء قال هؤلاء الضالون يعنى النصارى قال وجاءه رجل فقال استشهد مولاك أو قال غلامك فلان قال بل هو يجر إلى النار في عباءة غلها
اردو ترجمہ
ایک صحابی کی روایت۔
ایک صحابی سے مروی ہے کہ وادی قری میں ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھوڑے پر سوار تھے بنوقین کے کسی آدمی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ یہ کون لوگ ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ مغضوب علیھم ہیں اور یہودیوں کی طرف اشارہ فرمایا اس نے پوچھا پھر یہ کون ہے فرمایا یہ گمراہ ہیں اور نصاری کی طرف اشارہ فرمایا۔ اور ایک آدمی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ کا فلاں غلام شہید ہوگیا ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلکہ وہ جہنم میں اپنی چادر کھینچ رہا ہے یہ سزا ہے اس چادر کی جو اس نے مال غنیمت خیانت کرکے لی تھی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح غير صحابيه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔