- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20723
- قرطبہ نمبر
- 20742
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 75
مسند (صحابی کا باب): حديث نبيشة الهذلي رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل عن خالد الحذاء عن أبي المليح بن أسامة عن نبيشة الهذلي قال قالوا : يا رسول الله إنا كنا نعتر عتيرة في الجاهلية فما تأمرنا قال اذبحوا لله عز وجل في أي شهر ما كان وبروا الله تبارك وتعالى وأطعموا قالوا يا رسول الله إنا كنا نفرع في الجاهلية فرعا فما تأمرنا قال في كل سائمة فرع تغذوه ماشيتك حتى إذا استحمل ذبحته فتصدقت بلحمه قال خالد أراه قال علي بن السبيل فإن ذلك هو خير قال وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم إنا كنا نهيناكم أن تأكلوا لحومها فوق ثلاث كي تسعكم فقد جاء الله بالسعة فكلوا وادخروا واتجروا ألا وإن هذه الأيام أيام أكل وشرب وذكر الله تبارك وتعالى قال خالد قلت لأبي قلابة كم السائمة قال مائة
اردو ترجمہ
حضرت نشیبہ ہذلی کی حدیثیں
حضرت نبیشہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یارسول اللہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں ماہ رجب میں قربانی کیا کرتے تھے آپ اس حوالے سے ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ کے نام پر جس مہینے میں چاہو ذبح کرسکتے ہو اللہ کے لیے نیکی کیا کرو اور لوگوں کو کھانا کھلایا کرو صحابہ نے پوچھا یارسول اللہ زمانہ جاہلیت میں ہم لوگ پہلونٹھی کا جانور بھی ذبح کیا کرتے تھے اس حوالے سے آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر چرنے والے جانور کا پہلو نٹھی کا بچہ ہوتا ہے جسے تم کھلاتے پلاتے ہو جب وہ بوجھ اٹھانے کے قابل ہوجائے تو تم اسے ذبح کرکے اس کا گوشت صدقہ کردو غالباً یہ فرمایا مسافر پر کہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہم نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے اس لیے ممانعت کی تھی تاکہ وہ تم سب تک پہنچ جائے اب اللہ نے وسعت فرمادی ہے لہٰذا اسے کھاؤذخیرہ کرو اور تجارت کرو۔ اور یاد رکھو ایام تشریق کھانے پینے اور اللہ کا ذکر کرنے کے دن ہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔