- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20612
- قرطبہ نمبر
- 20631
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 61
مسند (صحابی کا باب): حديث قيس بن عاصم رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة قال سمعت قتادة يحدث عن مطرف بن الشخير وحجاج قال حدثني شعبة قال حجاج في حديثه سمعت مطرف بن الشخير يحدث عن حكيم بن قيس بن عاصم عن أبيه : أنه أوصى ولده عند موته قال اتقوا الله عز وجل وسودوا أكبركم فإن القوم إذا سودوا أكبرهم خلفوا أباهم فذكر الحديث وإذا مت فلا تنوحوا علي فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم ينح عليه
اردو ترجمہ
حضرت قیس بن عاصم کی حدیثیں
حضرت قیس بن عاصم نے اپنے انتقال سے پہلے اپنی اولاد کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اپنے میں سب سے بڑے کو سربراہ بنانا کیونکہ جب قوم اپنے بڑے کو سردار بناتی ہے تو وہ اپنے باپ کی جانشین ثابت ہوتی ہے۔۔۔ اور جب میں مرجاؤں تو مجھ پر نوحہ نہ کرنا کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بھی نوحہ نہیں کیا گیا تھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده محتمل للتحسين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔