مسند احمد 2055

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
2055
قرطبہ نمبر
2055
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 231

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا يحيى بن زكريا بن أبى زائدة حدثني أبى عن أبى إسحاق عن الأرقم بن شرحبيل عن بن عباس قال : لما مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر أبا بكر ان يصلي بالناس ثم وجد خفة فخرج فلما أحس به أبو بكر أراد ان ينكص فأومأ إليه النبي صلى الله عليه وسلم فجلس إلى جنب أبى بكر عن يساره واستفتح من الآية التي انتهى إليها أبو بكر

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوئے تو حضرت ابوبکر (رض) کو لوگوں کی امامت کا حکم دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنی بیماری میں کچھ تخفیف محسوس ہوئی، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر نکلے، جب حضرت ابوبکر (رض) کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آہٹ محسوس ہوئی تو انھوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اشارہ کیا اور خود ان کے پہلو میں بائیں جانب تشریف فرما ہوگئے اور وہیں سے تلاوت شروع فرما دی جہاں سے حضرت ابوبکر (رض) نے چھوڑی تھی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. حدثني
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔