- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20354
- قرطبہ نمبر
- 20369
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 33
مسند (صحابی کا باب): حديث زائدة أو مزيدة بن حوالة رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا كهمس بن الحسن ثنا عبد الله بن شقيق حدثني رجل من عنزة يقال له زائدة أو مزيدة بن حوالة قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر من أسفاره فنزل الناس منزلا ونزل النبي صلى الله عليه وسلم في ظل دوحة فرآني وأنا مقبل من حاجة لي وليس غيره وغير كاتبه فقال انكتبك يا بن حوالة قلت علام يا رسول الله قال فلها عنى وأقبل على الكاتب قال ثم دنوت دون ذلك قال فقال انكتبك يا بن حوالة قلت علام يا رسول الله قال فلها عنى وأقبل على الكاتب قال ثم جئت فقمت عليهما فإذا في صدر الكتاب أبو بكر وعمر فظننت انهما لن يكتبا الا في خير فقال انكتبك يا بن حوالة فقلت نعم يا نبي الله فقال يا بن حوالة كيف تصنع في فتنة تثور في أقطار الأرض كأنها صياصي بقر قال قلت اصنع ماذا يا رسول الله قال عليك بالشام ثم قال كيف تصنع في فتنة كان الأولى فيها نفجة أرنب قال فلا أدري كيف قال في الآخرة ولأن أكون علمت كيف قال في الآخرة أحب إلى من كذا وكذا
اردو ترجمہ
حضرت زائد یا مزیدہ بن حوالہ کی حدیث۔
حضرت ابن حوالہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت آپ ایک درخت کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے پاس ایک کاتب تھا جسے آپ کچھ لکھوا رہے تھے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ابن حوالہ کیا ہم تمہیں بھی نہ لکھ دیں۔ میں نے عرض کی مجھے معلوم نہیں اللہ اور اس کے رسول نے میرے لیے کیا پسند فرمایا ہے چنانچہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے اعراض فرمالیا چنانچہ وہ دوبارہ کاتب کو املا کرانے کے لیے جھک گئے کچھ دیر بعد یہی سوال جواب ہوئے اس کے بعد میں نے دیکھا تو تحریر میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے نام لکھے ہوئے تھے میں نے اپنے دل میں میں سوچا کہ ان دونوں کا نام خیر کے ہی کام میں لکھا جاسکتا ہے چنانچہ تیسری مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ اے ابن حوالہ کیا ہم تمہیں بھی نہ لکھ دیں۔ میں نے عرض کی جی ہاں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ابن حوالہ جب زمین کے اطراف واکناف میں فتنے اس طرح ابل پڑیں گے جیسے گائے کے سینگ ہوتے ہیں تو تم کیا کرو گے ؟ میں نے عرض کی مجھے معلوم نہیں اللہ اور اس کے رسول میرے لیے کیا پسند فرمائیں گے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا شام کو اپنے اوپر لازم کرلو پھر اگلا سوال پوچھا کہ اس کے بعد جب دوسرا فتنہ فورا ہی نمودار ہوگا جو خرگوش کی رفتار جیسا ہوگا تب کیا کرو گے میں نے حسب سابق جواب دیا اب مجھے یاد نہیں ہے کہ اس مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا مجھے اس جواب کا معلوم ہونا فلاں فلاں چیز سے بھی زیادہ محبوب ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح غير صحابيه
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔