مسند احمد 20309

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
20309
قرطبہ نمبر
20324
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 5، صفحہ 26

مسند (صحابی کا باب): حديث معقل بن يسار رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عمرو بن الهيثم أبو قطن ثنا يونس يعني بن أبي إسحاق عن أبيه عن عمرو بن ميمون شهد عمر رضي الله عنه قال وقد كان جمع أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم في حياته وصحته فناشدهم الله من سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم ذكر في الجد شيئا فقام معقل بن يسار رضي الله عنه فقال قد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم : أتي بفريضة فيها جد فأعطاه ثلثا أو سدسا قال وما الفريضة قال لا أدري قال ما منعك ان تدري

اردو ترجمہ

حضرت معقل بن یسار (رض) کی مرویات۔

عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ حضرت عمر کی خدمت میں حاضر تھے انھوں نے اپنی زندگی اور صحت میں صحابہ کو جمع کرلیا اور انھیں قسم دے کر پوچھا کہ دادا کی وراثت کے متعلق کسی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ سنا ہو ؟ اس پر حضرت معقل بن یسار (رض) کھڑے ہوگئے اور کہنے لگے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وراثت کا ایک مسئلہ لایا گیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے تہائی یا چھٹا حصہ دیا تھا حضرت عمر نے پوچھا کہ وہ مسئلہ کیا تھا ؟ انھوں نے جواب دیا کہ مجھے یاد نہیں رہا انھوں نے فرمایا اسے یاد رکھنے سے تمہیں کس نے روکا تھا ؟

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 1 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔