- رسالہ نمبر (معیاری)
- 20299
- قرطبہ نمبر
- 20314
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 5، صفحہ 25
مسند (صحابی کا باب): حديث معقل بن يسار رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد وعفان قالا ثنا المثني بن عوف ثنا أبو عبد الله الجسري قال سألت معقل بن يسار عن الشراب فقال : كنا بالمدينة وكانت كثيرة التمر فحرم علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم الفضيخ وأتاه رجل فسأله عن أم له عجوز كبيرة أنسقيها النبيذ فإنها لا تأكل الطعام فنهاه معقل
اردو ترجمہ
حضرت معقل بن یسار (رض) کی مرویات۔
ابو عبداللہ جسری کہتے ہیں میں نے حضرت معقل بن یسار (رض) سے مشروبات کے حوالے سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم لوگ مدینہ منوہ میں رہتے تھے جہاں کھجوریں کثرت سے ہوتی تھیں وہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم پر فضیح نامی شراب کو حرام قرار دے دیا تھا پھر ایک آدمی نے آکر حضرت معقل بن سیار سے اپنی بوڑھی والدہ کے متعلق پوچھا کہ کیا انھیں نبیذ پلائی جاسکتی ہے کیونکہ وہ کھانے کی کوئی چیز نہیں کھاسکتی تو حضرت معقل نے اس سے منع فرمایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔