- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19927
- قرطبہ نمبر
- 19941
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 437
مسند (صحابی کا باب): حديث عمران بن حصين رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرزاق أنا معمر عن قتادة عن أبي رجاء العطاردي قال جاء عمران بن حصين إلى امرأته من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت حدثنا ما سمعت من النبي صلى الله عليه وسلم قال انه ليس بعين حديث فأغضبته قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول : نظرت في الجنة فرأيت أكثر أهلها الفقراء ونظرت في النار فرأيت أكثر أهلها النساء
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین (رض) کی مرویات
حضرت عمران بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہاں سے اپنی بیوی کے پاس گئے، اس نے کہا کہ آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو حدیث سنی ہے وہ ہمیں بھی سنائیے ؟ انھوں نے کہا وہ تمہارے حق میں اچھی نہیں ہے اس پر وہ ناراض ہوگئی، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں نے جہنم میں جھانک کر دیکھا تو وہاں اکثریت خواتین کی نظر آئی اور جنت میں جھانک کر دیکھا تو اکثریت فقراء کی نظر آئی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔