- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19871
- قرطبہ نمبر
- 19884
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 431
مسند (صحابی کا باب): حديث عمران بن حصين رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل قال علي بن زيد عن أبي نضرة قال مر عمران بن حصين فجلسنا فقام إليه فتى من القوم فسأله عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم في الغزو والحج والعمرة فجاء فوقف علينا فقال : ان هذا سألني عن أمر فأردت أن تسمعوه أو كما قال غزوت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم يصل الا ركعتين حتى رجع إلى المدينة وحججت معه فلم يصل الا ركعتين حتى رجع إلى المدينة وشهدت معه الفتح فأقام بمكة ثمان عشرة لا يصلي الا ركعتين ويقول لأهل البلد صلوا أربعا فانا سفر واعتمرت معه ثلاث عمر فلم يصل الا ركعتين وحججت مع أبي بكر وعمر رضي الله تعالى عنهما حجات فلم يصليا الا ركعتين حتى رجعا إلى المدينة
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین (رض) کی مرویات
ابونضرہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمران (رض) ہماری مجلس سے گذرے تو ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز سفر کے متعلق پوچھا تو وہ ہماری مجلس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ یہ نوجوان مجھ سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز سفر کے متعلق پوچھ رہا ہے، لہٰذا تم بھی اسے اچھی طرح محفوظ کرلو، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب بھی کوئی سفر کیا ہے تو واپسی تک دو دو رکعتیں ہی پڑھی ہیں، حج کے موقع پر بھی واپسی تک اور مکہ مکرمہ میں فتح مکہ کے موقع پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھارہ دن تک رہے لیکن لوگوں کو دو دو رکعتیں ہی پڑھاتے رہے، پھر فرما دیتے کہ اہل مکہ ! تم لوگ کھڑے ہو کر اگلی دو رکعتیں خود ہی پڑھ لو کیونکہ ہم لوگ مسافر ہیں، میں نے ان کے ساتھ تین مرتبہ عمرہ بھی کیا ہے، اس میں بھی انھوں نے دو دو رکعتیں پڑھیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف من أجل علي بن زيد
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔