- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19833
- قرطبہ نمبر
- 19846
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 427
مسند (صحابی کا باب): حديث عمران بن حصين رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر وحجاج قالا أنا شعبة عن حميد بن هلال قال سمعت مطرفا قال قال لي عمران بن حصين أنى أحدثك حديثا عسى الله عز وجل ان ينفعك به : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد جمع بين حج وعمرة ثم لم ينه عنه حتى مات ولم ينزل قرآن فيه يحرمه وانه كان يسلم على فلما اكتويت امسك عنى فلما تركته عاد إلى
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین (رض) کی مرویات
مطرف کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمران بن حصین (رض) نے مجھ سے فرمایا کہ میں تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں، شاید اللہ تمہیں اس سے فائدہ پہنچائے اور وہ یہ کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج اور عمرے کو ایک سفر میں جمع کیا تھا، پھر وصال تک اس سے منع نہیں فرمایا : اور نہ ہی اس حوالے سے اس کی حرمت کا قرآن میں کوئی حکم نازل ہوا۔ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلے مجھے سلام کرتے تھے، جب میں نے داغنے کے ذریعے علاج کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رک گئے، پھر جب میں نے اس چیز کو ترک کردیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر مجھے سلام کرنے لگے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔