- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19828
- قرطبہ نمبر
- 19841
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 426
مسند (صحابی کا باب): حديث عمران بن حصين رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إسماعيل ثنا خالد الحذاء عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران بن حصين : أن النبي صلى الله عليه وسلم سلم في ثلاث ركعات من العصر ثم قام فدخل فقام إليه رجل يقال له الخرباق وكان في يديه طول فقال يا رسول الله فخرج إليه فذكر له صنيعه فجاء فقال اصدق هذا قالوا نعم فصلى الركعة التي ترك ثم سلم ثم سجد سجدتين ثم سلم
اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین (رض) کی مرویات
حضرت عمران بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی تین رکعتوں پر ہی سلام پھیر دیا اور سلام پھیر کر گھر چلے گئے، ایک آدمی جس کا نام " خرباق " تھا اور اس کے ہاتھ کچھ زیادہ ہی لمبے تھے، اٹھ کر گیا اور " یا رسول اللہ " کہہ کر پکارا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے تو اس نے بتایا کہ آپ نے تین رکعتیں پڑھائی ہیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آئے اور لوگوں سے پوچھا کیا یہ سچ کہہ رہا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں ! تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چھوٹی ہوئی ایک رکعت پڑھائی اور سلام پھیر کر سہو کے دو سجدے کئے اور سلام پھیر دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔