- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19665
- قرطبہ نمبر
- 19680
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 408
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي موسى الأشعري رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد ثنا هشام قال ثنا قتادة عن يونس بن جبير عن حطان بن عبد الله الرقاشي : ان الأشعري صلى بأصحابه صلاة فقال رجل من القوم حين جلس في صلاته أقرت الصلاة بالبر والزكاة فلما قضى الأشعري صلاته أقبل على القوم فقال أيكم القائل كلمة كذا وكذا فارم القوم قال أبو عبد الرحمن قال أبي أرم السكوت قال لعلك يا حطان قلتها لحطان بن عبد الله قال والله ان قلتها ولقد رهبت أن تبعكني بها قال رجل من القوم أنا قلتها وما أردت بها الا الخير فقال الأشعري ألا تعلمون ما تقولون في صلاتكم فان نبي الله صلى الله عليه وسلم خطبنا فعلمنا سنتنا وبين لنا صلاتنا فقال أقيموا صفوفكم ثم ليؤمكم أقرؤكم فإذا كبر فكبروا وإذا قال { ولا الضالين } فقولوا آمين يجبكم الله ثم إذا كبر الإمام وركع فكبروا واركعوا فان الإمام يركع قبلكم ويرفع قبلكم قال نبي الله صلى الله عليه وسلم فتلك بتلك فإذا قال سمع الله لمن حمده فقولوا اللهم ربنا لك الحمد يسمع الله لكم فان الله عز وجل قال على لسان نبيه صلى الله عليه وسلم سمع الله لمن حمده وإذا كبر الإمام وسجد فكبروا واسجدوا فان الإمام يسجد قبلكم ويرفع قبلكم قال نبي الله صلى الله عليه وسلم فتلك بتلك فإذا كان عند القعدة فليكن من أول قول أحدكم أن يقول التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله الا الله واشهد أن محمدا عبده ورسوله
اردو ترجمہ
حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کی مرویات
حطان بن عبداللہ کہتے کہ ایک مرتبہ حضرت ابوموسیٰ (رض) نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی، دوران نماز جب " جلسے " میں بیٹھے تو ایک کہنے لگا کہ نماز کو نیکی اور زکوۃ سے قرار دیا گیا ہے نماز سے فارغ ہو کر حضرت ابوموسیٰ (رض) نے لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا کہ تم میں سے کس نے یہ کلمہ کہا ہے ؟ لوگ خاموش رہے انھوں نے حطان سے کہا کہ حطان ! شاید تم نے یہ جملہ کہا ہے ؟ حطان نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں نے یہ جملہ نہیں کہا اور میں اسی سے ڈررہا تھا کہ کہیں آپ مجھے بیوقوف نہ قرار دے دیں، پھر ایک آدمی بولا کہ میں نے ہی جملہ کہا ہے اور صرف خیرہی کی نیت سے کہا ہے۔ حضرت ابوموسیٰ (رض) نے فرمایا کیا تم نہیں جانتے کہ نماز میں کیا پڑھنا چاہیے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو ہمیں ایک مرتبہ خطبہ دیا تھا اور اس میں ہمارے سامنے سنتیں اور نماز کا طریقہ واضح کردیا تھا اور فرمایا تھا صفیں سیدھی رکھا کرو پھر جو زیادہ قرآن پڑھا ہوا ہو وہ امام کرائے جب وہ تکبیر کہیں تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو، اللہ تمہاری پکار کو قبول کرے گا جب وہ تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے تو تم بھی تکبیر کہہ کر رکوع کرو کیونکہ امام تم سے پہلے رکوع کرے گا اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا یہ تو برابر برابر ہوگیا۔ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنالک الحمد کہو اللہ تمہاری پکار کیونکہ اللہ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی یہ فرمایا ہے کہ جو اللہ کی تعریف کرتا ہے اللہ اس کی سن لیتا ہے جب وہ تکبیر کہہ کر سجدے میں جائے تو تم بھی تکبیر کہہ کر سجدہ کرو کیونکہ امام تم سے پہلے سجدہ کرے گا اور سر اٹھائے گا اور یہ بھی برابر برابر ہوگیا۔ جب وہ قعدے میں بیٹھے تو سب سے پہلے تمہیں یوں کہنا چاہیے التحیات الطیبات الصلوات للہ السلام علیک ایہا النبی ورحمتہ اللہ وبرکاتہ السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین اشہدان لا الہ الا اللہ واشہدان محمدا عبدہ ورسولہ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔