مسند احمد 1912

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
1912
قرطبہ نمبر
1912
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 220

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب عن النبي صلى الله(ومن مسند بنى هاشم)

حدثنا عبد الله حدثني أبى ثنا سفيان عن عمرو عن كريب عن بن عباس : بت عند خالتي ميمونة فقام النبي صلى الله عليه وسلم من الليل قال فتوضأ وضوءا خفيفا فقام فصنع بن عباس كما صنع ثم جاء فقام فصلى فحوله فجعله عن يمينه ثم صلى مع النبي صلى الله عليه وسلم ثم اضطجع حتى نفخ فاتاه المؤذن ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ

اردو ترجمہ

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ (رض) کے پاس رات گذاری، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے کسی حصے میں بیدار ہوئے، ہلکا سا وضو کر کے کھڑے ہوگئے، حضرت ابن عباس (رض) نے بھی اسی طرح کیا اور آکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز میں شریک ہوگئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں گھما کر اپنی دائیں طرف کرلیا، پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی، اس کے بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیٹ گئے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خراٹے لینے لگے، پھر جب موذن آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوگئے اور دوبارہ وضو نہیں فرمایا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن
  6. عن
  7. عن
  8. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔