- رسالہ نمبر (معیاری)
- 191
- قرطبہ نمبر
- 191
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 28
مسند (صحابی کا باب): مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا كهمس عن بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن بن عمر رضي الله عنه : أن جبريل عليه السلام قال للنبي صلى الله عليه وسلم ما الإيمان قال أن تؤمن بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر وبالقدر خيره وشره فقال له جبريل عليه السلام صدقت قال فتعجبنا منه يسأله ويصدقه قال فقال النبي صلى الله عليه وسلم ذاك جبريل أتاكم يعلمكم معالم دينكم
اردو ترجمہ
حضرت عمر فاروق عنہ کی مرویات
حضرت عمر فاروق (رض) سے مروی ہے کہ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے ؟ فرمایا ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں، کتابوں، پیغمبروں، یوم آخرت اور اچھی بری تقدیر پر یقین رکھو، حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا آپ نے سچ کہا، ہمیں تعجب ہوا کہ سوال بھی کر رہے ہیں اور تصدیق بھی کر رہے ہیں، بعد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بتایا کہ یہ جبرائیل تھے جو تمہیں تمہارے دین کی اہم باتیں سکھانے آئے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔