- رسالہ نمبر (معیاری)
- 19079
- قرطبہ نمبر
- 19102
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 350
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن أزهر رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا زيد بن الحباب ثنا أسامة بن زيد قال حدثني الزهري عن عبد الرحمن بن أزهر قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتخلل الناس يوم حنين يسأل عن منزل خالد بن الوليد فأتى بسكران فأمر من كان معه ان يضربوه بما كان في أيديهم
اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن ازہر (رض) سے مروی ہے کہ میں نے غزوہ حنین کے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے درمیان سے راستہ بنا کر گذرتے جارہے ہیں اور حضرت خالد بن ولید (رض) کے ٹھکانے کا پتہ پوچھتے جارہے ہیں تھوڑی دیر میں ایک آدمی کو نشے کی حالت میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لوگ لے آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ساتھ آنے والوں کو حکم دیا کہ ان کے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ اسی سے اس شخص کو ماریں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔