- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18794
- قرطبہ نمبر
- 18816
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 311
مسند (صحابی کا باب): حديث رجل رضي الله تعالى عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن عطاء بن السائب عن عرفجة قال : كنت في بيت فيه عتبة بن فرقد فأردت أن أحدث بحديث قال فكان رجل من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم كأنه أولى بالحديث منه قال فحدث الرجل عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال في رمضان تفتح أبواب السماء وتغلق أبواب النار ويصفد فيه كل شيطان مريد وينادى مناد كل ليلة يا طالب الخير هلم ويا طالب الشر امسك
اردو ترجمہ
ایک صحابی (رض) کی حدیث
عرفجہ (رح) کہتے ہیں کہ میں ایک گھر میں تھا جہاں عتبہ بن فرقد بھی موجود تھے میں نے وہاں ایک حدیث بیان کرنے کا ارادہ کیا لیکن وہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی (رض) بھی موجود تھے اور وہی حدیث بیان کرنے کے زیادہ حقدار تھے، چنانچہ انھوں نے یہ حدیث بیان کی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ماہ رمضان میں آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں اور اس میں ہر سرکش شیطان کو پابند سلاسل کردیا جاتا ہے اور ہر رات ایک منادی نداء لگاتا ہے کہ اے خیر کے طالب ! آگے بڑھ اور اے شر کے طالب ! رک جا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد حسن من أجل عرفجة
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔