- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18532
- قرطبہ نمبر
- 18555
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 287
مسند (صحابی کا باب): حديث البراء بن عازب رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو معاوية ثنا الشيباني عن أشعث بن أبي الشعثاء عن معاوية بن سويد بن مقرن عن البراء بن عازب قال : أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم بسبع ونهى عن سبع قال نهى عن التختم بالذهب وعن الشرب في آنية الفضة وآنية الذهب وعن لبس الديباج والحرير والإستبرق وعن لبس القسي وعن ركوب الميثرة الحمراء وأمر بسبع عيادة المريض واتباع الجنائز وتشميت العاطس ورد السلام وإبرار المقسم ونصر المظلوم وإجابة الداعي
اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات
حضرت براء (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سات چیزوں کا حکم دیا ہے اور سات چیزوں سے منع کیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں چاندی کے برتن سونے کی انگوٹھی، استبرق، حریر، دیباج (تینوں ریشم کے نام ہیں) سرخ خوان پوش سے اور ریشمی کتان سے منع فرمایا ہے۔ پھر انھوں نے حکم والی چیزوں کا ذکر کرتے ہوئے مریض کی بیمار پرسی کا تذکرہ کیا نیز یہ کہ جنازے کے ساتھ جانا چھینکنے والے کو جواب دینا سلام کا جواب دینا قسم کھانے والے کو سچا کرنا، دعوت کو قبول کرنا مظلوم کی مدد کرنا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔