- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18509
- قرطبہ نمبر
- 18532
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 284
مسند (صحابی کا باب): حديث البراء بن عازب رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان ثنا شعبة عن أبي إسحاق قال سمعت البراء قال : قرأ رجل سورة الكهف وله دابة مربوطة فجعلت الدابة تنفر فنظر الرجل إلى سحابة قد غشيته أو ضبابة ففزع فذهب إلى النبي صلى الله عليه وسلم قلت سمى النبي صلى الله عليه وسلم ذاك الرجل قال نعم فقال اقرأ فلان فان السكينة نزلت للقرآن أو عند القرآن
اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات
حضرت براء (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص سورت کہف پڑھ رہا تھا گھر میں کوئی جانور (گھوڑا) بھی بندھا ہوا تھا اچانک وہ بدکنے لگا اس شخص نے دیکھا تو ایک بادل یا سائبان تھا جس نے اسے ڈھانپ رکھا تھا اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس چیز کا تذکرہ کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے فلاں ! پڑھتے رہا کرو کہ یہ سکینہ تھا جو قرآن کریم کی تلاوت کے وقت اترتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔