- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18489
- قرطبہ نمبر
- 18512
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 282
مسند (صحابی کا باب): حديث البراء بن عازب رضي الله عنه(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان أخبرنا أبو جناب عن يزيد بن البراء عن أبيه خطب رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم النحر فقال : ان أول نسككم هذه الصلاة فقام إليه أبو بردة بن نيار خالي قال سهيل وكان بدريا فقال يا رسول الله كان يوما نشتهي فيه اللحم ثم انا عجلنا فذبحنا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فأبدلها قال يا رسول الله ان عندنا ماعزا جذعا قال فهي لك وليس لأحد بعدك
اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات
حضرت براء (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ (بقرعید کے دن) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دن کا آغاز ہم نماز پڑھ کر کریں گے پھر واپس گھر پہنچ کر قربانی کریں گے جو شخص اسی طرح کرے تو وہ ہمارے طریقے تک پہنچ گیا اور جو نماز عید سے پہلے قربانی کرے تو وہ محض گوشت ہے جو اس نے اپنے اہل خانہ کو پہلے دے دیا، اس کا قربانی سے کوئی تعلق نہیں میرے ماموں حضرت ابوبردہ بن نیار (رض) نے نماز عید سے پہلے ہی اپنا جانور ذبح کرلیا تھا وہ کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے تو اپنا جانور پہلے ہی ذبح کرلیا البتہ اب میرے پاس چھ ماہ کا ایک بچہ ہے جو سال بھرکے جانور سے بھی بہتر ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسی کو اس کی جگہ ذبح کرلو لیکن تمہارے علاوہ کسی کو اس کی اجازت نہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد ضعيف من أجل أبي جناب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔