- رسالہ نمبر (معیاری)
- 18388
- قرطبہ نمبر
- 18412
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 271
مسند (صحابی کا باب): حديث النعمان بن بشير عن النبي صلى الله عليه وسلم(أول مسند الكوفيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن أبي عيسى موسى الصغير قال حدثني عون بن عبد الله عن أبيه أو عن أخيه عن النعمان بن بشير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم : ان الذين يذكرون من جلال الله وتسبيحه وتحميده وتهليله تتعطف حول العرش لهن دوى كدوي النحل يذكرون بصاحبهن أفلا يحب أحدكم أن لا يزال له عند الله شيء يذكر به
اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر (رض) کی مرویات
حضرت نعمان (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو لوگ اللہ کے جلال کی وجہ سے اس کی تسبیح وتحمید اور تکبیر و تہلیل کے ذریعے اس کا ذکر کرتے ہیں تو ان کے یہ کلمات تسبیح عرش کے گرد گھومتے رہتے ہیں اور مکھیوں جیسی بھنبھناہٹ ان سے نکلتی رہتی ہے اور وہ ذاکر کا ذکر کرتے رہتے ہیں کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ ایک چیز مسلسل اللہ کے یہاں اس کا ذکر کرتی رہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح رجاله ثقات رجال الصحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔