مسند احمد 18042

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
18042
قرطبہ نمبر
18071
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 232

مسند (صحابی کا باب): حديث فيروز الديلمي رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو المغيرة ثنا عياش بن عياش يعني إسماعيل حدثني يحيى يعني بن أبي عمرو الشيباني عن عبد الله بن الديلمي عن أبيه فيروز قال : قدمت على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت يا رسول الله انا أصحاب أعناب وكرم وقد نزل تحريم الخمر فما نصنع بها قال تتخذونه زبيبا قال فنصنع بالزبيب ماذا قال تنقعونه على غدائكم وتشربونه على عشائكم وتنقعونه على عشائكم وتشربونه على غدائكم قال قلت يا رسول الله نحن من قد علمت ونحن نزول بين ظهراني من قد علمت فمن ولينا قال الله ورسوله قال قلت حسبي يا رسول الله

اردو ترجمہ

حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ

حضرت فیروز (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم لوگ انگوروں والے ہیں، اب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوگیا ہے، لہٰذا ہم اپنے انگوروں کا کیا کریں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس کی کشمش بنا لو، میں نے عرض کیا کہ ہم کشمش کا کیا کریں گے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا صبح کے وقت پانی میں بھگو کر رات کو پی لو اور رات کے وقت پانی میں بھگو کر صبح پی لو، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ جانتے ہیں کہ ہمارا تعلق کن لوگوں سے ہے اور آپ کو یہ بات بھی معلوم ہے کہ آپ کے پاس کن لوگوں کے درمیان ہم اترے ہیں، یہ بتائیے ! کہ ہمارا ولی کون ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ اور اس کا رسول، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے لیے یہ کافی ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. حدثني
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔