- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17990
- قرطبہ نمبر
- 18019
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 226
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن غنم الأشعري رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا همام ثنا عبد الله بن أبي حسين المكي عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال : من قال قبل ان ينصرف ويثني رجله من صلاة المغرب والصبح لا إله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد بيده الخير يحيي ويميت وهو على كل شيء قدير عشر مرات كتب له بكل واحدة عشر حسنات ومحيت عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وكانت حرزا من كل مكروه وحرزا من الشيطان الرجيم ولم يحل لذنب يدركه الا الشرك فكان من أفضل الناس عملا الا رجلا يفضله يقول أفضل مما قال
اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن غنم اشعری (رض) کی حدیثیں
حضرت عبدالرحمن بن غنم (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص مغرب اور فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے پاؤں جائے نماز سے پھیرنے سے پہلے یہ کلمات دس مرتبہ کہہ لے، لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، بیدہ الخیر، یحییٰ ویمیت، وہو علی کل شیء قدیر، تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس گناہ معاف ہوں گے، دس درجات بلند ہوں گے اور یہ کلمات اس کے لیے ہر ناپسندیدہ چیز اور شیطان مردود سے حفاظت کا ذریعہ بن جائیں گے، شرک کے علاوہ کوئی گناہ اسے گھیر نہیں سکے گا اور وہ تمام لوگوں میں سب سے افضل عمل والا شمار ہوگا، الاّ یہ کہ کوئی شخص اس سے زیادہ مرتبہ یہ کلمات کہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن لغيره وهذا إسناد ضعيف لإرساله ولضعف شهر بن حوشب
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔