- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17964
- قرطبہ نمبر
- 17993
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 223
مسند (صحابی کا باب): حديث يعلى بن أمية رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشيم ثنا منصور وعبد الملك عن عطاء عن يعلى بن أمية قال : جاء أعرابي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه جبة وعليه ردع من زعفران فقال يا رسول الله اني أحرمت فيما ترى والناس يسخرون مني واطرق هنيهة قال ثم دعاه فقال اخلع عنك هذه الجبة واغسل عنك هذا الزعفران واصنع في عمرتك كما تصنع في حجك
اردو ترجمہ
حضرت یعلی بن امیہ (رض) کی حدیثیں
حضرت یعلی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی آدمی آیا جس نے ایک جبہ پہن رکھا تھا اور وہ خوشبو سے مہک رہا تھا، اس نے آکر پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ دیکھ ہی رہے ہیں کہ میں نے کس طرح احرام باندھا ہوا ہے اور لوگ میرا مذاق اڑا رہے ہیں، اس شخص کے بارے آپ کی کیا رائے ہے جس نے اچھی طرح خوشبو لگانے کے بعد ایک جبہ میں عمرہ کا احرام باندھا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لمحے کے لیے سوچا پھر خاموش ہوگئے، تھوڑی دیر بعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے جو خوشبو لگا رکھی ہے، اسے تین مرتبہ دھو لو، جبہ اتار دو اور اپنے عمرے کے ارکان اسی طرح ادا کرو، جس طرح حج کے ارکان ادا کرتے ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد رجاله ثقات رجال الصحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔