- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17912
- قرطبہ نمبر
- 17941
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 218
مسند (صحابی کا باب): حديث عثمان بن أبي العاص عن النبي صلى الله عليه وسلم(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد وعفان المعنى قالا ثنا حماد بن سلمة ثنا علي بن زيد عن الحسن : ان بن عامر استعمل كلاب بن أمية على الأيلة وعثمان بن أبي العاص في أرضه فاتاه عثمان فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال عبد الصمد في حديثه يقول ان في الليل ساعة تفتح فيها أبواب السماء ينادي مناد هل من سائل فأعطيه هل من داع فاستجيب له هل من مستغفر فاغفر له قالا جميعا وان داود خرج ذات ليلة فقال لا يسأل الله عز وجل أحد شيئا الا أعطاه الا ان يكون ساحرا أو عشارا فدعا كلاب بقرقور فركب فيه وانحدر إلى بن عامر فقال دونك عملك قال لم قال حدثنا عثمان بكذا وكذا
اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص (رض) کی حدیثیں
احسن (رح) کہتے ہیں کہ ابن عامر نے ایلہ پر کلاب بن امیہ کو عامل مقرر کردیا، اس وقت حضرت عثمان بن ابی العاص (رض) اپنی زمین میں تھے، وہ کلاب کے پاس پہنچے اور فرمایا کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رات کے وقت ایک گھڑی ایسی آتی ہے جس میں آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا جسے میں عطاء کروں ؟ ہے کوئی دعاء کرنے والا کہ میں قبول کرلوں ؟ ہے کوئی اپنے گناہوں کی معافی مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں ؟ راوی مزید یہ بھی کہتے ہیں کہ داؤد ایک مرتبہ رات کے وقت نکلے اور کہنے لگے کہ جو شخص بھی اللہ سے کوئی سوال کرے گا، اللہ اسے وہ ضرور عطاء فرما دے گا الاّ یہ کہ وہ جادو گر ہو یا ٹیکس وصول کرنے والا ہو، یہ حدیث سن کر کلاب نے اپنی سواری منگوائی، اس پر سوار ہو کر ابن عامر کے پاس پہنچے اور اس سے کہا کہ اپنا عہدہ سنبھال لو، اس نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ہمیں حضرت عثمان بن العاص (رض) نے ایسی حدیث سنائی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔