مسند احمد 17759

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
17759
قرطبہ نمبر
17794
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 196

مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن حسنة رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن الأعمش وحدثنا وكيع قال حدثني الأعمش المعني عن زيد بن وهب عن عبد الرحمن بن حسنة قال وكيع الجهني قال : غزونا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فاصابتنا مجاعة فنزلنا بأرض كثيرة الضباب فاتخذنا منها فطبخنا في قدورنا فسألنا النبي صلى الله عليه وسلم فقال أمة فقدت أو مسخت شك يحيى والله أعلم فأمرنا فأكفأنا القدور قال وكيع مسخت فأخشى أن تكون هذه فأكفأناها وإنا لجياع

اردو ترجمہ

حضرت عبدالرحمن بن حسنہ (رض) کی حدیثیں

حضرت عبدالرحمن بن حسنہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کسی سفر میں تھے، ہم نے ایسے علاقے میں پڑاؤ کیا جہاں گوہ کی بڑی کثرت تھی، ہم نے انھیں پکڑا اور ذبح کیا، پھر ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بنی اسرائیل کی ایک جماعت مفقود ہوگئی تھی، (مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں یہ وہی نہ ہو) لہٰذا تم ہانڈیاں الٹا دو ، چنانچہ ہم نے انھیں الٹا دیا حالانکہ اس وقت ہمیں بھوک لگی ہوئی تھی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

4 راوی · 2 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. وحدثنا
  3. حدثني
  4. عن
  5. عن

اِس حدیث کی متعدد اسانید ہیں («ح» — تحویل)؛ یہاں آخری سند دکھائی گئی ہے جو متن تک پہنچتی ہے۔

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔