- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17291
- قرطبہ نمبر
- 17330
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 143
مسند (صحابی کا باب): حديث عقبة بن عمار الجهني عن النبي صلى الله عليه وسلم(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشيم أخبرني يحيى بن سعيد عن عبيد الله بن زحر عن أبي سعيد عن عبد الله بن مالك : ان أخت عقبة بن عامر نذرت ان تحج ماشية فسأل عقبة عن ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فقال مرها فلتركب فظن انه لم يفهم عنه فلما خلا من كان عنده عاد فسأله فقال مرها فلتركب فان الله عز وجل عن تعذيب أختك نفسها لغني
اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر جہنی (رض) کی مرویات
عبداللہ بن مالک (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عقبہ بن عامر (رض) کی ہمشیرہ نے پیدل چل کر حج کرنے کی منت مانی تھی، حضرت عقبہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ سوار ہو کر جائے، عقبہ (رض) سمجھے کہ شاید نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بات کو مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے، اس لیے ایک مرتبہ پھر خلوت ہونے کے بعد اپنا سوال دہرایا، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسب سابق وہی حکم دیا اور فرمایا کہ تمہاری ہمشیرہ کے اپنے آپ کو عذاب میں مبتلا کرنے سے اللہ غنی ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔