- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17278
- قرطبہ نمبر
- 17317
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 142
مسند (صحابی کا باب): حديث رافع بن خديج رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يونس قال ثنا ليث عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن عن حنظلة بن قيس عن رافع بن خديج انه قال حدثني عمي : انهم كانوا يكرون الأرض على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم بما ينبت على الأربعاء وشيئا من الزرع يستثنيه صاحب الزرع فنهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك فقلت لرافع كيف كراؤها بالدينار والدرهم فقال رافع ليس بها بأس بالدينار والدرهم
اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج (رض) کی مرویات
حضرت رافع (رض) سے مروی ہے کہ میرے چچا نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ وہ لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور باسعادت میں زمین کی پیداوار اور کھیت کے کچھ حصے کے عوض جسے زمیندار مستثنی کرلیتا تھا، زمین کرائے پردے دیا کرتے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرما دیا۔ میں نے حضرت رافع (رض) سے پوچھا کہ دینار و درہم کے بدلے زمین کو کرائے پر لینا دینا کیسا ہے ؟ حضرت رافع (رض) نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔