- رسالہ نمبر (معیاری)
- 17022
- قرطبہ نمبر
- 17063
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 113
مسند (صحابی کا باب): حديث عمرو بن عبسة رضي الله عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح قال ثنا هشام بن أبي عبد الله عن قتادة عن سالم بن أبي الجعد عن معدان بن أبي طلحة عن أبي نجيح السلمي قال : حاصرنا مع نبي الله صلى الله عليه وسلم حصن الطائف فسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من بلغ بسهم فله درجة في الجنة قال فبلغت يومئذ ستة عشر سهما فسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من رمى بسهم في سبيل الله عز وجل فهو عدل محرر ومن شاب شيبة في سبيل الله كانت له نورا يوم القيامة وأيما رجل مسلم اعتق رجلا مسلما فان الله عز وجل جاعل وفاء كل عظم من عظامه عظما من عظام محرره من النار وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فان الله عز وجل جاعل وفاء كل عظم من عظامها عظما من عظام محررها من النار
اردو ترجمہ
حضرت عمروبن عبسۃ (رض) کی حدیثیں
حضرت ابو نجیح سلمی (رض) سے مروی ہے کہ ہم لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ طائف کے قلعے کا محاصرہ کرلیا، میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے ایک تیر مارا جنت میں اس کا ایک درجہ ہوگا، چنانچہ میں نے اس دن سولہ تیر پھینکے اور میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اللہ کے راستہ میں ایک تیر پھینکے تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، جو شخص اللہ کے راستہ میں بوڑھا ہوجائے تو وہ بڑھاپا قیامت کے دن اس کے لیے باعث نور ہوگا اور جو شخص کوئی تیر پھینکے، خواہ وہ نشانے پر لگے یا چوک جائے تو یہ ایسے جیسے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے کسی غلام کو آزاد کرنا اور جو شخص کسی مسلمان غلام کو آزاد کرائے، اس کے ہر عضو کے بدلے میں وہ اس کے لیے جہنم سے آزادی کا پروانہ بن جائے گا اور عورت کے آزاد کرنے کا بھی یہی حکم ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔