مسند احمد 16813

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
16813
قرطبہ نمبر
16859
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 88

مسند (صحابی کا باب): حديث خالد بن الوليد رضي الله عنه(مسند الشاميين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا مالك عن بن شهاب عن أبي أمامة بن سهل عن عبد الله بن عباس وخالد بن الوليد : انهما دخلا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم بيت ميمونة فأتى بضب محنوذ فأهوى إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال بعض النسوة أخبروا رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يريد ان يأكل فقالوا هو ضب يا رسول الله فرفع رسول الله صلى الله عليه وسلم يده فقلت أحرام هو يا رسول الله قال لا ولكن لم يكن بأرض قومي فأجدني أعافه قال خالد فاجتررته فآكلته ورسول الله صلى الله عليه وسلم ينظر

اردو ترجمہ

حضرت خالد بن ولید (رض) کی حدیثیں

حضرت خالد بن ولید (رض) اور ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ دونوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث (رض) جو ان کی خالہ تھیں کے گھر داخل ہوئے، انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے گوہ کا گوشت لا کر رکھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی زوجہ نے کہا کہ تم لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیوں نہیں بتاتیں کہ وہ کیا کھا رہے ہیں ؟ اس پر انھوں نے بتایا کہ یہ گوہ کا گوشت ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس چھوڑ دیا۔ حضرت خالد بن ولید (رض) کہتے ہیں میں نے پوچھا یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا یہ حرام ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، لیکن یہ میری قوم کا کھانا نہیں ہے اس لیے میں اس سے احتیاط کرنا ہی بہتر سمجھتا ہوں، چنانچہ میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور اسے کھانے لگا، دریں اثناء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے دیکھتے رہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حديث صحيح رجاله ثقات رجال الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

4 ہم الفاظ · 0 جزوی · 5 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)