مسند احمد 16723

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
16723
قرطبہ نمبر
16769
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 79

مسند (صحابی کا باب): حديث عبيدة بن عمرو الكلابي رضي الله تعالى عنه(أول مسند المدنيين)

حدثنا عبد الله قال حدثني عمرو بن محمد الناقد قال ثنا سعيد بن خثيم الهلالي قال حدثتني جدتي ربعية ابنة عياض الكلابية عن جدها عبيدة بن عمرو الكلابي قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ فأسبغ الطهور قال وكانت هي يعنى جدته إذا أخذت الطهور أسبغت

اردو ترجمہ

حضرت عبیدہ بن عمرو کلابی کی حدیثیں

حضرت عبیدہ بن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے خوب اچھی طرح مکمل وضو کیا، راوی کہتے ہیں کہ میری دادی ربیعہ بھی خوب کامل وضو کرتی تھیں۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (97٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ الْهِلَالِيُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي رَبِيعَةُ ابْنَةُ عِيَاضٍ الْكِلَابِيَّةُ عَنْ جَدِّهَا عَبِيدَةَ بْنِ عَمْرٍو الْكِلَابِيِّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَأَسْبَغَ الطُّهُورَ قَالَ وَكَانَتْ هِيَ يَعْنِي جَدَّتَهُ إِذَا أَخَذَتْ الطَّهُورَ أَسْبَغَتْ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده محتمل للتحسين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

3 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔