- رسالہ نمبر (معیاری)
- 16584
- قرطبہ نمبر
- 16634
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 60
مسند (صحابی کا باب): حديث عمرو بن القارىء عن أبيه عن جده رضي الله تعالى عنه(أول مسند المدنيين)
قال حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عفان قال ثنا وهيب ثنا عبد الله بن عثمان بن خثيم عن عمرو بن القارىء عن أبيه عن جده عمرو بن القارىء : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قدم فخلف سعدا مريضا حيث خرج إلى حنين فلما قدم من جعرانة معتمرا دخل عليه وهو وجع مغلوب فقال يا رسول الله ان لي مالا وإني أورث كلالة أفأوصي بمالي كله أو أتصدق به قال لا قال أفأوصي بثلثيه قال لا قال أفأوصي بشطره قال لا قال أفأوصي بثلثه قال نعم وذاك كثير قال أي رسول الله أموت بالدار التي خرجت منها مهاجرا قال انى لأرجو ان يرفعك الله فينكأ بك أقواما وينفع بك آخرين يا عمرو بن القارىء ان مات سعد بعدي فها هنا فادفنه نحو طريق المدينة وأشار بيده هكذا بن عبد الله ابن عمرو بن عبد القاري
اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قاری (رض) کی روایت
حضرت عمرو بن قاری (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب حنین کی طرف روانہ ہوئے تو اپنے پیچھے حضرت سعد کو بیمار چھوڑ گئے اور جب جعرانہ سے عمرہ کر کے واپس تشریف لائے اور ان کے پاس گئے تو وہ تکلیف کی شدت سے نڈھال ہو رہے تھے، وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ! میرے پاس مال و دولت ہے، میرے ورثاء میں صرف کلالہ ہے کیا میں اپنے سارے مال کے متعلق کوئی وصیت کردوں یا اسے صدقہ کردوں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں انھوں نے دو تہائی مال کی وصیت کے متعلق پوچھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر فرمایا نہیں، انھوں نے نصف مال کے متعلق پوچھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر منع فرمادیا، انھوں نے ایک تہائی کے متعلق پوچھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں ! اور ایک تہائی بھی بہت زیادہ ہے۔ پھر حضرت سعد (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ ! میں اس سر زمین میں مروں گا جس سے میں ہجرت کر کے چلا گیا تھا ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں رفعتیں عطاء فرمائے گا اور تمہاری بدولت بہت سوں کو سرنگوں اور بہت سوں کو سربلند کرے گا، اے عمرو بن قاری ! اگر میرے پیچھے سعد کا انتقال ہوجائے تو انھیں یہاں دفن کرنا اور یہ کہہ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے مدینہ منورہ کی طرف جانے والے راستے کی جانب اشارہ فرمایا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (95٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْقَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَمْرِو بْنِ الْقَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ فَخَلَّفَ سَعْدًا مَرِيضًا حَيْثُ خَرَجَ إِلَى حُنَيْنٍ فَلَمَّا قَدِمَ مِنْ جِعِرَّانَةَ مُعْتَمِرًا دَخَلَ عَلَيْهِ وَهُوَ وَجِعٌ مَغْلُوبٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا وَإِنِّي أُورَثُ كَلَالَةً أَفَأُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ أَوْ أَتَصَدَّقُ بِهِ قَالَ لَا قَالَ أَفَأُوصِي بِثُلُثَيْهِ قَالَ لَا قَالَ أَفَأُوصِي بِشَطْرِهِ قَالَ لَا قَالَ أَفَأُوصِي بِثُلُثِهِ قَالَ نَعَمْ وَذَاكَ كَثِيرٌ قَالَ أَيْ رَسُولَ اللَّهِ أَمُوتُ بِالدَّارِ الَّتِي خَرَجْتُ مِنْهَا مُهَاجِرًا قَالَ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَرْفَعَكَ اللَّهُ فَيَنْكَأَ بِكَ أَقْوَامًا وَيَنْفَعَ بِكَ آخَرِينَ يَا عَمْرُو بْنَ الْقَارِيِّ إِنْ مَاتَ سَعْدٌ بَعْدِي فَهَا هُنَا فَادْفِنْهُ نَحْوَ طَرِيقِ الْمَدِينَةِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ هَكَذَا
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة حال عمرو بن القاري وهو عمرو
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔