- رسالہ نمبر (معیاری)
- 1658
- قرطبہ نمبر
- 1658
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 190
مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الرحمن بن عوف الزهري رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن عمرو عن الزهري عن مالك بن أوس سمعت عمر يقول لعبد الرحمن وطلحة والزبير وسعد : نشدتكم بالله الذي تقوم به السماء والأرض وقال مرة الذي بإذنه تقوم السماء والأرض أعلمتم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال انا لا نورث ما تركنا صدقة قالوا اللهم نعم
اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کی مرویات
ایک مرتبہ حضرت فاروق اعظم (رض) نے حضرت عبدالرحمن بن عوف، حضرت طلحہ، حضرت زبیر اور حضرت سعد (رض) سے فرمایا میں تمہیں اس اللہ کی قسم اور واسطہ دیتا ہوں جس کے حکم سے زمین و آسمان قائم ہیں، کیا آپ کے علم میں یہ بات ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے ہمارے مال میں وراثت جاری نہیں ہوتی، ہم جو کچھ چھوڑ جاتے ہیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے ؟ انھوں نے اثبات میں جواب دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔