مسند احمد 16401

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
16401
قرطبہ نمبر
16448
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 4، صفحہ 35

مسند (صحابی کا باب): حديث عبد الله بن أقرم رضي الله تعالى عنه(أول مسند المدنيين)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الرحمن بن مهدي قال ثنا داود بن قيس عن عبيد الله بن عبد الله بن أقرم قال حدثني أبي : انه كان مع أبيه بالقاع من نمرة فمر بنا ركب فقال أبي يا بني كن في بهمك حتى آتي هؤلاء القوم فأسائلهم فدنا ودنوت فكنت أنظر إلى عفرتي إبطي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو ساجد

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن اقرم کی حدیثیں۔

حضرت عبداللہ بن اقرم سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ساتھ ایک نشیبی علاقے میں تھا اسی اثناء میں سواروں کا ایک گروہ ہمارے قریب سے گذرا والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تم اپنے ان جانوروں کے پاس ہی رہو میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے پوچھتا ہوں چنانچہ وہ ان کے قریب چلے گئے اور میں بھی ان کے پیچھے چلا گیا اس وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں تھے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مبارک بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح رجاله ثقات

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. حدثني

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 1 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)