- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15889
- قرطبہ نمبر
- 15930
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 473
مسند (صحابی کا باب): حديث مالك بن نضلة أبي الأحوص رضي الله عنه(مسند المكيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع قال ثنا أبي وإسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن أبيه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : هل لك من مال قال قلت نعم من كل المال قد آتاني الله عز وجل من الإبل ومن الخيل والرقيق قال فإذا آتاك الله عز وجل خيرا فلير عليك
اردو ترجمہ
حضرت مالک بن نضلہ کی حدیثیں۔
حضرت مالک سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے پراگندہ حال دیکھا تو پوچھا کیا تمہارے پاس کچھ مال ہے میں نے عرض کیا جی ہاں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کس قسم کا مال ہے میں نے عرض کیا اللہ نے مجھے ہر قسم کا مال مثلا بکریاں اور اونٹ وغیرہ عطا فرما رکھے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر اللہ کی نعمتوں اور عزتوں کا اثر تم پر نظر آنا چاہیے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ تمہاری قوم میں کسی کے پاس یہاں اونٹ پیدا ہوتا ہے اس کے کان صحیح سالم ہوتے ہیں اور تم استرا پکڑ کر اس کے کان کاٹ دیتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ بحر ہے کبھی ان کی کھال چھیل ڈالتے ہو اور کہتے ہو کہ یہ صرم ہے اور کبھی انھیں اپنے اہل خانہ پر حرام قرار دیتے ہو انھوں نے عرض کیا ایساہی ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ نے تم کو جو کچھ عطا فرما رکھا ہے وہ سب حلال ہے اللہ کا بازو زیادہ طاقت ور ہے اور اللہ کا استرا زیادہ تیز ہے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ بتائیے کہ اگر میں کسی شخص کے ہاں مہمان جاؤ اور وہ میرا اکرام کرے اور نہ ہی مہمان نوازی پھر وہی شخص میرے یہاں مہمان بن کر آئے تو میں بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کرو جو اس نے میرے ساتھ کیا تھا میں اس کی مہمان نوازی کروں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس کی مہمان نوازی کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔